15 Nov 2023
(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ میں سابق شعیب اختر نے عبدالرزاق کے نامناسب بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کی اس طرح بے عزتی نہیں ہونی چاہیے، اس کے پاس بیٹھے لوگوں کو ہنسنے اور تالیاں بجانے کی بجائے فوراً آواز بلند کرنی چاہیے تھی۔واضح رہے کہ عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ چکے ہیں۔