اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی کاایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر ردعمل جاری

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر وضاحت پیش کردی گئی ۔

اپنے ایک  انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کیا کہا ؟کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تو میں  بھی ہنس پڑا۔انہوں نے کہا کہ رزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ جب تقریب سے واپس گھر آیا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کیا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہیں گے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے