اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ مجھے وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب مجھے پی سی بی کی جانب سے 2019ء میں پاکستان کی قیادت کرنے کی کال موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 برسوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے عروج و زوال دیکھے لیکن میرا مقصد پورے خلوص اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے وقار اور عزت کو برقرار رکھنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں نمبر 1 پر پہنچنا تمام کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، میں اس دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے اپنی پُرجوش حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں نئے کپتان اور ٹیم کے ساتھ اپنی حمایت او تجربہ شیئر کرنے کے لیے موجود رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی  کی  اہم ذمہ داری سونپنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے