اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فائنل کی جنگ: بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف دے دیا

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر کپتان رویت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر کے 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 50ویں سنچری سکور کی، کوہلی 113 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 117  رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارتی بلے باز شریاس 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 80 اور کے ایل راہوال 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے