اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زیر تربیت موٹروے پولیس افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) زیر تربیت موٹروے پولیس افسران اور لیڈی کانسٹیبلز کے وفود نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفود میں چوہنگ ٹریننگ اور موٹروے ٹریننگ سینٹر شیخوپورہ کے زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز  نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔

افسران کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ افسران کو الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹر، میڈیا مینجمنٹ سینٹر اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا سیف سٹی کیمرے انویسٹی گیشن میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

افسران کا کہنا تھا سیف سٹیز منصوبہ پولیس کلچر میں تبدیلی کا عکاس ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کی سرکوبی اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے