اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شکست کا خوف، بھارت دھاندلی پر اتر آیا، سیمی فائنل سے قبل پچ تبدیل

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے خوف سے دھاندلی پر اتر آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کر دی۔

بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پچ کو سیمی فائنل مقابلے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے سپنرز کے لیے سازگار پچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے سپنرز کو مدد مل سکے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ کے لیے پچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی اور اب پچ کی تبدیلی آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ فائنل میچ کے لیے احمد آباد سٹیڈیم میں بھی ایسا کر سکتا ہے، ریکارڈز کے مطابق بھارت ناک آؤٹ میچز میں آج تک نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے