اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عبدالرزاق نے ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان پر پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایشوریا رائے کی مثال دیتے ہوئے ان کےحوالے سے نامناسب بات کہی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

تقریب کے دوران عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ  ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے جس نے ہمیں بھروسہ دیا مگر اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو ڈویلپ کریں۔

سابق کرکٹر نے نامناسب مثال دیتے ہوئے کہا کہ  اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اُس سے بڑا نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔

بیان وائرل ہونے کی دیر تھی کہ  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عبدالرزاق کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ سابق کرکٹر  کو اپنے بیان پر معذرت کرنا پڑی۔

بعدازاں اپنے بیان میں عبدالرزاق نے کہا کہ  تقریب میں کرکٹ اور کوچنگ کی بات ہورہی تھی، اس دوران میری زبان پھسل گئی، مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن ایشوریا رائے کا نام میرے منہ سے غیر ارادی طور پر نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے