14 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستانی سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے قطر میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے تگڑے مقابلے میں احسن رمضان نے بھارتی حریف پنکج ایڈوانی کو عبرتناک شکست دی۔قومی سنوکر چیمپئن نے ٹاپ 16 کے مقابلے میں پنکج ایڈوانی کو پانچ صفر سے شکست دی، پنکج ایڈوانی آئی بی ایس اور بلیئرڈ چیمپئن کا ٹائٹل 25 مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں۔