14 Nov 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023ء میں ناقص کارکردگی پر بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اہم میٹنگ طلب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، کپتان بابراعظم اور ٹیم منیجر ریحان الحق کو شرکت کے لیے بلایا گیا ہے، ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر نے تیاری مکمل کر لی۔
ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر نے 25 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی، بابراعظم بدھ کو 2 بجے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بجے سے 4 بجے تک بابراعظم، ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے۔