اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کی کپتانی کا معاملہ،محمد عامر نے بھی 3 نام تجویز کردیے

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کی جانب سے ٹیم کے کپتان کے عہدے کیلئے 3 نام تجویز کردیے گئے ۔

 

اپنے ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے الگ الگ نام پیش کیے ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے موزوں امیدوار ہیں جبکہ ون ڈے کیلئے اگر آپ کپتان بدلنا چاہتے ہیں تو شان مسعود ایک بہت اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔

محمد عامر نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ٹیسٹ کپتانی کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں تو سرفراز کے پاس کرکٹ میں ابھی 2 سال باقی ہیں اس لیے انہیں کپتان بنانے کے ساتھ ساتھ کسی نوجوان کو انکا نائب مقرر کریں تاکہ وہ ان کے تجربے سے سیکھ سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کپتان بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا ہے جس کیلئے انہوں نے رمیز راجا سمیت اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے