اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینئر کرکٹرز کا بابراعظم کو کپتانی سے نہ ہٹانے کا مشورہ

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) سینئر کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے اہم مشاورتی میٹنگ میں بابراعظم کو فوری کپتانی سے نہ ہٹانے کا مشورہ دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سینئر کرکٹرز سے مشاورتی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، محمد حفیظ اور سہیل تنویر شامل تھے۔ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے سابق کرکٹرز سے مشاورت کی، قومی کرکٹ ٹیم میں بہتری کیلئے سابق کرکٹرز نے ذکا اشرف کو تجاویز پیش کیں۔

سینئر کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سے کہا کہ پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ایک پی ایس ایل کے میچ میں اچھی اننگز کے بل پر کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے۔

سینئر کھلاڑیوں نے کہا کہ جس نے ڈومیسٹک نہیں کھیلا وہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں آتا ہے جوکہ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہے، جب ڈومیسٹک سیزن کے پرفارمرز کو عزت نہیں دی جائے گی تو یہی نتائج سامنے آئیں گے، سلیکشن کمیٹی وہ ہونی چاہیے جو میرٹ پر کام کرے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی پر سب تنقید کر رہے ہیں، کیا کریں؟اس پر سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ون ڈے اگلے سال ہے، ابھی کپتانی پر بات نہ کریں، بابر اعظم کو ابھی کپتان رہنے دیں اس کو نہ چھیڑیں، ابھی ٹیسٹ سیریز ہے اور اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اس کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سابق کرکٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور آئندہ دنوں میں مزید سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے