اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے دل کی صحت کیلئے نیند کو مفید قرار دے دیا

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ دل کی صحت کیلئے نیند انتہائی مفید ہے۔

ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی تحقیق میں دن کے دوران مختلف حرکات کا دل کی صحت پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا،تحقیق کے مطابق بیٹھے رہنے کے عمل کو روزانہ کی چند منٹوں کی معمولی ورزش سے بدلنا قلبی صحت کو بہتر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ کھڑے رہنے یا سونے جیسی معمولی سرگرمیاں آلسی رویوں سے بہتر ہوتی ہیں۔

ماہرین  کا کہنا تھا کہ یہ بات تو جانی جاتی ہے کہ فعال رہنا دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتا ہے، تحقیق نے  24 گھنٹوں کو خیال میں رکھتے ہوئے ایک منفرد نقطہ نظر دیا ہے اور روزانہ کے رویوں کے متعلق نیا فہم پیش کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آپ معتدل سرگرمی کر کے اپنے دل کے لیے بہترین کام کرسکتے ہیں، جس کے بعد ہلکا پھلکا کام، کھڑے رہنا اور سونا بہترہوتا ہے جبکہ آلسی رویہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

محققین نے 6  مطالعوں کا جائزہ لیا جس میں5  ممالک سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی،ان افراد نے اپنی ران پر ایک ڈیوائس پہنی جس سے ان کے دن بھر کی سرگرمیوں کی پیمائش کی۔تحقیق میں پانچ منٹ کی معتدل سرگرمی کے دل کی صحت پر فائدہ مند اثرات دیکھے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے