14 Nov 2023
(لاہور نیوز) سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین و صدر عبدالعلیم خان سے سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چودھری بھی موجود تھے۔
ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس کے دوران ڈاکٹر امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جہانگیر ترین نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا، ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔