اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے تیسرے ملک میں کیا جانے لگا

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) ذیابیطس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے۔ ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے تیسرے ملک میں کیا جانے لگا ہے۔

ذیابیطس تیزی سے پاکستان میں سرائیت کرنے لگا ہے۔ ورلڈ ڈائبیٹیز فیڈریشن کے مطابق پاکستان کی 26.7  فیصد یعنی کہ 33 ملین  آبادی ذیابیطس کا شکار ہے، جن میں 11 فیصد نوجوان ہیں۔ خون میں شوگر تحلیل نہ ہونے اور شریانوں میں جمع ہونے کا نام ذیابیطس ہے، اس پر قابو نہ پایا جائے تو پیچیدگیاں بڑھ کر ہارٹ اٹیک اور آنکھوں کی بینائی جانے سمیت جسم کے اعضا کاٹنے کی نوبت بھی آجاتی ہے۔

سال 2019 میں دنیا میں سب سے زیادہ اموات ذیابیطس کی وجہ سے رپورٹ ہوئی تھیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس یا شوگر تمام امراض کی جڑ ہے، اگر بروقت اسے قابو نہ کیا جائے تو انسولین ہی اسکو کنٹرول کرنے کا واحد حل بچتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں ورزش  اور مرغن غذاؤں اور میٹھی اشیا کے پرہیز سے ذیابیطس پر قابو ممکن ہے، مخصوص دواؤں اور لائف سٹائل کی تبدیلی کے ساتھ مریض صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے