اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور کے دروازے،قلعہ کہنہ قاسم باغ تاریخی ورثہ،بھرپور تحفظ دینگے:محسن نقوی

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور کے دروازے اورقلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی ورثہ ہے،بھرپور تحفظ دیں گے۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے پراجیکٹس پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کھڑک سنگھ کی تاریخی حویلی کی بحالی کے پراجیکٹ پر غور کیا گیا،سیاحت کے فروغ کے لئے حویلی کے کمروں کو بحال کیا جائے گا، حویلی میں رہائش کی معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رم مارکیٹ کی منتقلی کے لئے ضروری اقدامات اور لاہو رفورٹ کیفے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کے تاریخی دروازوں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

 محسن نقوی نے لاہور کے تاریخی دروازوں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تاریخی دروازوں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کے گرد فصیل کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، لاہور کے دروازے اورقلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی ورثہ ہے،بھرپور تحفظ دیں گے، لاہور کے تاریخی دروازے اور قلعہ کہنہ قاسم باغ بحالی کے بعد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ میں اضافہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ مال روڈ کو تاریخی اور قدیمی شکل بحال کرنے کے لئے پول ہٹائے جائیں گے، تاریخی مقامات کی بحالی کے بعد مینجمنٹ آف سائٹ کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہور کے بریڈلے ہال کی بحالی کیلئے کام تیزی سے جاری ہے،بریڈلے ہال میں پنڈت جواہر لال نہرو،گاندھی اور بھگت سنگھ جیسی شخصیات خطاب کرچکی ہیں،لاہور کے برکت علی اسلامیہ ہال کی تاریخی حیثیت کو بھی بحال کیاجارہاہے۔

بریفنگ  میں مزید کہا گیا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی 10مزارات کو تاریخی اور قدیمی شکل میں بحال کررہی ہے۔

صوبائی وزراء عامر میر،اظفرعلی ناصر،بلال افضل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ،تعمیرات ومواصلات،اوقاف،فنانس،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے