اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسئلہ فلسطین عقیدے، نظریئے اور ایمان کا مسئلہ ہے: سراج الحق

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عقیدے، نظریئے اور ایمان کا مسئلہ ہے۔

مسلم ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی کامیابی پوری امت کی کامیابی ہے، فلسطینیوں کی شکست یہودیوں اور صیہونیوں کی کامیابی ہوگی، یہ لڑائی، جہاد مسجد اقصیٰ، قرآن کی حفاظت کیلئے ہے، گزشتہ 37 دنوں میں 11 ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر فاسفورس بم برسا رہا ہے، فلسطینیوں کو دفناتے وقت کفن نہیں ملتا، عالم اسلام میں خاموشی ہے، ہمارا خیال تھا او آئی سی اجلاس میں دشمن کو سخت پیغام دیا جائے گا، دشمن کا اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے گا، افسوس ہے حکمرانوں نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کیا تماشائی بن کر ہم اپنے ایمان، اسلام اور کلمے کا حق ادا کرسکتے ہیں؟ یہ ہی بچے اور بچیاں قیامت کے دن ہمارے گریبانوں پر ہاتھ ڈالیں گے، ہمارے مسلم حکمرانوں کو بھی غزہ جانا چاہیے تھا لیکن نہیں گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم نے ملک میں امت کو بیدار کرنے کیلئے مہم شروع کی ہے، میں ایران، ترکی، قطر گیا ملکر فیصلہ کیا کہ اسلام اور امت کی خاطر جینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے