اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران ریٹائر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے، اس موقع پر سابق ایم این اے ناصر بوسال اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، مسلم لیگ (ن) عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی فیصلہ کن جدوجہد کریں گے، آپ کے آنے سے پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے قائد ن لیگ محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے، ن لیگ کی انتخابی فتح میں ہی پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے