اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب حکومت کا ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی سہولتوں میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کیا جائے گا، وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ضرورت کے مطابق وینٹی لیٹرکی ٹریکنگ کی جائے گی۔

 پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے خصوصی ایپ کے ذریعے زیر استعمال اور خالی وینٹی لیٹرز کی نشاندہی ممکن ہوگی، کسی ہسپتال میں رش کی صورت میں مریض کے لئے خالی وینٹی لیٹر مہیا کیاجاسکے گا۔

 اجلاس میں ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکو جنرل ہسپتال لاہور کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سٹروک مینجمنٹ مہم کے تحت 1122 ریسکیورز کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ہیڈ آف نیورالوجی پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پلاننگ پر اجلاس کے شرکاء کو بریف کیا۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہو ئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے