اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) عدالت نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی جہاں اسد عمر کی وکیل ایڈووکیٹ آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہیں اسد عمر صاحب جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اسد عمر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

جج محمد سہیل نے کہا کہ اگر اسد عمر بیمار ہیں تو بیماری کا ثبوت ہونا چاہیے، میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے