اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میوہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ،ملزمان گرفتار

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک)لاہور کے میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین نے فائرنگ کردی ،ہسپتال کی سکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر میو ہسپتال لایا گیا، زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے،اس کی سرجری کردی گئی اور علاج جاری ہے۔ سکیورٹی سپروائزر نے بتایا کہ زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے اور جھگڑا کرنے والا زخمی کا بھائی تھا۔

ملزم نے سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی، سکیورٹی سپروائز محمد خان نے ڈی ایم ایس کو ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے