اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ کی تیاریاں، عوامی رابطہ مہم تیز

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز)جماعت اسلامی لاہور نے غزہ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کر دی۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری ہے،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں غزہ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے جماعت اسلامی نے شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کی مہم مزید تیز کر دی۔

امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے وحدت روڈ ماڈل بازار کے باہر قائم کیمپ کا دورہ کیا اور لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے، انہوں نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ  مارچ کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ لاہور کے عوام غزہ مارچ میں شرکت کر کے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

جماعت اسلامی کے رہنما  ذکر اللہ مجاہد اور دیگر نے کہا کہ اسرائیلی درندگی پر امت مسلمہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، امریکا کی جانب سے اسرائیل کی پشت پناہی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے19نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، مارچ کی تیاری اور شہریوں کو دعوت دینے کے لئے شہر میں مختلف مقامات پر300 سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے