اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے: شہباز شریف

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے اور دنیا سے برائی کے خاتمے اور اچھائی کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوشیاں، امن اور ترقی نواز شریف کی قیادت میں ہمیں بے حد عزیز اور مقدم ہے، غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے، اس روایت کو مزید جذبے اور آئین کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں مزید مواقع دیں گے، اقلیتوں کی ترقی پاکستان کی ترقی اور مضبوطی ہے، آج کے دن ہم اقلیتوں کی وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے