اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج "نمونیا سے آگاہی اور بچاؤ کا دن" منایا جارہا ہے،ملک میں ہر سال 80 ہزار بچوں سمیت 5لاکھ افراد نمونیا کا شکارہوتے ہیں ۔

پاکستانیوں کی اکثریت نمونیا کی بیماری سے واقف ہے،نمونیا دراصل پھیپھڑوں کے انفیکشن  کو کہا جاتا ہے جو نظامِ تنفس کے ذریعے جسم کے اندر داخل ہوتا ہے،تیز بخار،کھانسی ،نزلہ ،زکام ،  سانس لینے میں دشواری ، تھکاوٹ اس بیماری کی بڑی نشانیاں ہیں ۔

پاکستان میں ہر سال 80 ہزار   بچوں سمیت     5لاکھ   افراد  نمونیا   کا  شکار ہوتے ہیں، عام طور پر  بچے اور عمر رسیدہ افراد نمونیا کے نشانے پر ہوتے ہیں،نمونیا کی بنیادی طور پر 3 اقسام ہیں جن میں بیکٹیریل ،وائرل اور مائیکو پلازما نمونیا شامل ہیں،  نمونیا دیگر انفیکشنز کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بخار تین روز سے زیادہ رہے  اورکھانسی بھی  ٹھیک نہ ہو تو یہ نمونیا کی  علامات ہوسکتی ہیں وٹامن سی سے بھر پور غذائیں نمونیاسے بچاؤ  میں معاون ہیں ۔

پاکستان میں بچوں کو نمونیا سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے