اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذہبی ہم آہنگی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے: علامہ طاہر اشرفی

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ  پاکستان مختلف مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے لیے حاصل کیا گیا تھا، اس وقت کے کمزور لوگوں نے ووٹ دیا تو صوبہ پنجاب بنا، پاکستان کے تعلیم اور صحت کے میدان میں مسیحی برادری نے بڑا کردار ادا کیا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ جب تک تعلیم تجارت نہیں بنی تھی تب مسیحی تعلیمی اداروں نے بڑے بڑے لوگوں کو تعلیم دی، جو کردار تعلیم اور صحت کے لیے مسیحی برادری نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، مذہبی ہم آہنگی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ہمیں ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہے، پاکستان کی ترقی اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک ہم ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہے اور آئین قرآن و سنت کے تابع ہے، اسلام کا نام ہی سلامتی ہے، فلسطین کے ساتھ جو ہورہا ہے وہاں مسیحی بھی دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں، غزہ کے ہسپتال میں مسیحی ڈاکٹرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جو انسان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں، امام کعبہ،پوپ فرانسس سمیت تمام مذاہب کے لوگ امن کی بات کر رہے ہیں، ہم بھی پاکستان کے چرچ سے امن کی اپیل کر رہے ہیں، غزہ میں  3500 بچے اب تک شہید ہوچکے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، اب تو یہودی بھی امن کی بات کررہے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ دنیا میں ترقی تعلیم اور صحت سے ممکن ہے، پاکستان میں دونوں کی ضرورت ہے، دنیا کو جنگوں کی نہیں امن کی ضرورت ہے، اس وقت دنیا میں سب سے بڑی سفارتکاری مذہبی سفارتکاری ہے، پیغام پاکستان ملک میں ایک دوسرے کے لیے جگہ دینے کا پیغام ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا استعمال ذاتی مقاصد کیلئے نہیں ہونا چاہیے،ہم سب برابرہیں، ہم سب ایک ہیں، آئیں مل کر صحت ،تعلیم اورمکالمے کو فروغ دیں، دنیا میں آپ کو ڈائیلاگ ہی آگے لیکر جاسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے