اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات: یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نےتھانہ شادمان حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد ، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے منظور کرلیا، عدالت نے یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی  توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری پر تھانہ شادمان کو نذرآتش کرنے کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے