اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں، اس مرتبہ وہ دو کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہیں۔

گریمی ایوارڈز میوزک کے شعبے میں  سب سے معتبر ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے، جس کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے، سال 2024 میں ’گریمی‘ کی 66 ویں سالانہ تقریب ہوگی۔

اس بار ایوارڈز کے لیے 94 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سے ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ آلٹرنیٹوو جاز البم‘ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا ۔

دوسری بار انہیں سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ دوسرا ایوارڈ حاصل نہیں کرسکیں۔

اب انہیں مسلسل تیسرے سال ایک بار پھر گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، لیکن اس بار وہ حیران کن طور پر دو کیٹیگریز کے لیے نامزد ہوئی ہیں ، انہیں بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’شیڈو فورسز‘ نامی البم تیار کیا تھا، اس کے علاوہ بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’لوو ان اگزائل‘ Love in exile نامی البم تیار کیا تھا۔

عروج آفتاب کے علاوہ 66ویں گریمی میں 7 بار نامزد ہونے کے ساتھ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ گریمی ایوارڈ کیلئے سب سے زیادہ نامزد ہونے والی گلوکارہ بن گئی ہیں ۔ 

ٹیلر سوفٹ کو ’گریمی‘ کی تین بڑی کیٹگریز ’ریکارڈ آف دی ایئر، البم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر‘ میں نامزد کیا گیا ہے۔

’گریمی ایوارڈز‘ جیتنے والوں کو آئندہ برس فروری کے شروع میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے