اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 167 نئے کیسزرپورٹ

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال صوبے کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 11ہزار تین سو 55 ہوگئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 75 نئے مریض سامنے آئے ، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4943 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سیکرٹری صحت کاکہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، ملتان میں 20 ، گوجرانوالہ میں 36 ، فیصل آباد میں 14 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

شیخو پورہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آئے، جبکہ اٹک، مظفرگڑھ اور خانیوال میں ڈینگی کے دو ، دو ، ساہیوال اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 145 مریض زیر علاج ہیں ، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 87 مریض زیر علاج ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے