09 Nov 2023
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیئے۔
سپریم کورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار کو چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینے کا اختیار ہو گا، رجسٹرار کو سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی حتمی شکل دینے کا اختیار بھی چیف جسٹس کی منظوری سے ہو گا۔