اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ پنجاب کا میو ہسپتال کا دورہ، ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا،ہسپتال انتظامیہ، وائے ڈی اے کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص کارکردگی کو چھپانے کی کوشش، ناقص انتظامات اور گندگی  پر وزیراعلیٰ انتظامیہ پر برس پڑے، محسن نقوی نے وارڈز، تہہ خانے سمیت لیبارٹری کا دورہ کیا۔

ہسپتال کے تہہ خانے میں خوفناک مناظر، گندا پانی، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کروزیراعلیٰ نے وائس چانسلر اور سی ای او کی سرزنش کردی۔

محسن نقوی نے گھڑی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، گھڑی وارڈ کے پیچھے لگے گندگی کے ڈھیروں بارے مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کام چاہیے ورنہ عہدے چھوڑ دیں، غفلت، لاپرواہی، جھوٹ ہرگز برداشت نہیں، کسی چیز کو ضائع مت کریں، استعمال میں لائیں، وارڈز کو کیوں ضائع کیا جارہا ہے۔

 وزیراعلی کے سوالات پر پروفیسر ایاز محمود، وائس چانسلر  پروفیسر ہارون حامد لاجواب ہو گئے اور خاموشی سے سنتے رہے، محسن نقوی نے کہا کہ  ڈاکٹرز، پروفیسرز سمیت ہم نے سب کے مسائل سنے ان کو سہولیات دیں لیکن کام نہ کرنے پر سخت سزائیں ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے