اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلدیہ عظمیٰ متحرک، شہر کی اہم شاہراہوں پر انسداد سموگ سپرے

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) بلدیہ عظمیٰ لاہور کا اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر انسداد سموگ کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر 88 کلومیٹر علاقے میں سموگ کی روک تھام کے لیے واٹر سپرے کیا گیا،مجموعی طور پر شہر کی 36 سڑکوں اور 38 پوائنٹس پر سپرے کیا جاچکا ہے،بلدیہ عظمیٰ لاہور کے تمام ذیلی ادارے انسداد سموگ کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سموگ سے بچاؤکے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور سموگ کا سبب بننے والی فیکٹریوں کی نشاندہی میں مدد کریں،سموگ کا خاتمہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی سے ہی ممکن ہے، شہری سموگ کے خاتمے کے مشن میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کا ساتھ دیں۔

 ایڈمنسٹریٹر لاہور نے چیف آفیسر ، میٹروپولیٹن افسران اور زونل انچارج کو سموگ کے حوالے سے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے