اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن سےپہلےنوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف ملنا چاہیے: جاوید لطیف

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے میاں نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کےرہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگرکوئی مجرم ہےتواسےسزا ملنی چاہیے، 9 مئی کوجوکچھ ہوا اسےمعاف نہیں کیا جاسکتا، جمہوریت کےپودے کی پرورش کرنی چاہیےلیکن9مئی کےپودے کی پرورش غلط ہوگی، نومئی کےماسٹرمائنڈ کوکوئی معاف نہیں کرسکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  ہم آئین کی بات کرتےہیں توکہا جاتا ہےکہ ڈیوپراسس نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کوآرٹی ایس بند کرکےلایا گیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کوتباہ کیا گیا، قاسم سوری اورعارف علوی نےغیرآئینی کام کیے، صدرڈاکٹرعارف علوی خود آئین توڑنےوالےہیں، صدرعارف علوی کوپی ٹی وی پرحملےپرشرمندگی کا بھی خط لکھنا چاہیےتھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہا جارہا ہے، صدرمملکت بھاشن دےرہےہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہےنوازشریف کے زیر التوا کیسزکی ایک تاریخ فکس کی جائے، الیکشن سےپہلےنوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے کہ نوازشریف قومی حکومت بنانےجارہےہیں، ہم ایک نیشنل حکومت بنائیں گےتاکہ اس گرداب سےپاکستان کونکال سکیں" ووٹ کوعزت دو" کا معنی ہرگز یہ نہیں ہےکہ ووٹ کےبغیرباری دو، ووٹ کوعزت دوکا مطلب آئینی ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اقتدارکی باریاں عوام منتخب کرکےدیتےہیں، جیالا ہویا متوالا ہوعوام نےوزیراعظم کومنتخب کرنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کےلیےآج بھی سہولت کاری ہورہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے