اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سے آنے والے سائلین کے کیسز ان کے قریبی بنچز میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ضلع میانوالی کے کیسز لاہور ہائیکورٹ کے بجائے راولپنڈی بنچ اور ضلع بھکر کے کیسز ملتان بنچ منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔

میانوالی سے ساڑھے 6 گھنٹے اور بھکر سے 6 گھنٹے کا سفر کر کے سائلین کو لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز دائر کرنے کے لیے آنا پڑتا تھا، وکلا نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر چیف جسٹس کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

میانوالی سے کیسز راولپنڈی بنچ میں منتقل ہونے پر سائلین کو صرف ایک گھنٹہ 40 منٹ کا سفر کرنا پڑے گا، بھکر سے ملتان کا سفر سائلین اڑھائی گھنٹے میں طے کر کے با آسانی ملتان بنچ میں کیسز دائر کر سکیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دیکر نوٹیفکیشن کے لیے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے