اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیف سٹیز اتھارٹی کا کیمروں کی مدد سےسمارٹ لاک ڈاؤن کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سموگ کے پیش نظر لگائے جانیوالے سمارٹ لاک ڈاؤن کو سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا ہے کہ لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایس پی ارتضٰی کمیل نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک ہو گا،جمعرات اور جمعہ کو جزوی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا،ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مین ایریاز کی مارکیٹس کو کلوزلی مانیٹر کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کے لیے سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے تمام ناکوں کی سپرویژن کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور سیف سٹی جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے،شہریوں سے گزارش ہے چار دن بغیر ایمرجنسی کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے