اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

باغوں کے شہر کی فضا آج بھی آلودہ، اے کیو آئی 400 سے متجاوز

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول نہ کیا جا سکا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، عامر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس488 جبکہ  کینٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ کیا گیا۔

 مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480 رہا جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ کیا گیا۔

 سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سمیت  پنجاب کے آٹھ شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 10نومبر سے 12نومبر تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے  شہر میں آج رات بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے،لاہور کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ادھر ترجمان موٹرویز کے مطابق سموگ اور دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ جانے پر موٹروے ایم فور کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبد الحکیم تک بند کردیا گیا، موٹروے سب سیکٹر ایم فور شام کوٹ سے ملتان تک بھی دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروے ایم فائیو کو بھی ملتان سے اوچ شریف تک عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے