اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کاربن خارج کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے کاربن کا اخراج کرنے والی انڈسٹری پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر سیمی ایزدی کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں حکام نے نئی کاربن پالیسی کی ڈرافٹنگ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاربن پالیسی گائیڈ لائن تیار  کی جا چکی ہے، جس کے بعد کاربن مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے راستے کھل جائیں گے۔

حکام کے مطابق کاربن ٹریڈنگ  دنیا میں بڑی مارکیٹ ہے، کاربن پالیسی کے تحت کسی بھی ملک کی کاربن اخراج کی حد ہوگی اور اگر کاربن اخراج کی حد بڑھی تو ملک سمیت انڈسٹری کو ٹیکس دینا ہوگا۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت کاربن کریڈٹ کو بیچ کر ریونیو کمایا جائے گا۔ کاربن کریڈٹ کی عالمی مارکیٹ 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ کاربن کریڈٹ کے تحت پالیسی گائیڈ لائنز، گورننس میکنزم، مارکیٹ رجسٹری اور مانیٹرنگ کی حکمت عملی بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے