اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دھوکہ دہی کیس :فواد چودھری کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں پیش کردیا گیا ، فواد چودھری کو عدالت میں تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

فواد چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ وقت دیاجائے، وکلاء سے مشاورت کرنی ہے ۔ وکیل صفائی قمر عنایت نے عدالت سے کہا کہ ہتھکڑی کھولنے کیلئے کل بھی کہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا، آج کردیں ، عدالت نے فواد چودھری کے ایک ہاتھ کی ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

کمرہ عدالت میں فواد چودھری کی وکلاء اور اہل خانہ سے مشاورت ہوئی ، فواد چودھری کے وکیل نے کہاکہ فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے مشاورت کرناہے، فیصل چودھری ہائیکورٹ سے آرہے ہیں، تھوڑا وقت دیا جائے، فواد چودھری خود دلائل دینا چاہتے ہیں،اس لیے فیصل چودھری سے مشاورت کریں گے۔

جس پر عدالت نے کہاکہ وکیل صفائی رش بن گیاہے، جلدی کریں، اگر کہتے ہیں تو سب کو باہر نکال دیتا ہوں جس پر وکیل صفائی نے کہاکہ باہر کا کوئی آدمی نہیں، ہم وکلاء، فیملی اور میڈیا والے  ہیں جس پر سماعت میں 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فواد چودھری روسٹرم پر آگئے، فواد چودھری نے کہا کہ  کیس پڑھ رہاتھا، ابھی تک مدعی سامنے نہیں آیا، اگر ڈرایا گیا تو وہ پولیس گارڈز ہوں گے، میرا تعلق نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اگر ریکوری کرناہے تو پانچ سات ہزار روپے لے لیں، آپ کا آرڈر دیکھا اچھا تھا، یہی کہنا چاہتا ہوں ، جس پر عدالت نے استفسار کیاکہ اور کچھ کہناہے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ اور مزید کچھ نہیں کہنا۔

عدالت نے کہاکہ مزید جسمانی ریمانڈہوگا یا جوڈیشل ہو جائے گا، فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، دس منٹ میں فیصلہ سنا دیں گے۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے