اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(لاہور نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فون پر بیٹوں کے ساتھ بات نہ کروانے کے توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کروادیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔

 سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے سے معذرت کرلی۔

جواب میں کہا گیا کہ 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے بات کروائی گئی تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے، عدالت اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے، جیل پی سی او کے ذریعے فیملی اور وکلاء سے قیدیوں کو بات کرنے کی سہولت دی جاتی ہے، آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان سے متعلق لیٹر جاری کیا گیا تھا، لیٹر میں یہ کہا گیا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر نہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتہ بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کیاتھا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے