اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ترک ڈرامےکیلئے کتنے پاکستانی اداکارمنتخب ہوئے؟اور ان کیساتھ کیا ہوا؟شہیرا جلیل نے سب بتا دیا

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ شہیرا جلیل نے کہا ہے کہ ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کےلیے پاکستانی اداکاروں کو منتخب کرنے کے باوجود کام نہیں دیا گیا۔

اداکارہ شہیرا جلیل نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشنز ہاؤسز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کے لیے پاکستان کے 6 ہزار اداکاروں کے انٹرویوز کیے گئے تھے جن میں سے 60 کو منتخب کیا گیا تھا۔

شہیرا کا مزید کہنا تھا کہ ان سمیت عائشہ عمر، اشنا شاہ، علیزے شاہ اور ارسلان نصیر سمیت دیگر بڑے بڑے اداکاروں کو گولڈن ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم کسی بھی اداکار کو کام کے لیے نہیں بلایا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ کاسٹ کیے جانے پر خوشی ہوئی اورمنتخب اداکاروں کا واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا تھا تاہم افسوس کے انہیں آج تک نہیں بتایا گیا کہ گولڈن ٹکٹ والے پاکستانی اداکاروں کا کیا بنا؟ صلاح الدین ایوبی میں کسی پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنا پاکستان کا نقصان ہے۔ ڈرامے کے ٹریلر میں بھی کسی پاکستانی کو نہیں دکھایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے