(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے کیلئے آسان ترین حل بیان کردیا گیا۔
ماہرین کے مطابق وزن، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کا خیال رکھنے کےساتھ صحت مند نیند اور کھانے کی معمول کی باقاعدگی، جسمانی سرگرمیاں اور سیگریٹ نوشی نہ کرنا عمر بڑھنے کے عمل کو چھ سال تک سست کر سکتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران مطالعہ کے مطابق وہ افراد جن کی قلبی صحت بہترین تھی ان کی حیاتیاتی عمرحقیقی عمر سے چھ سال کم تھی۔تحقیق کے نتائج ہمیں تاریخ ورانہ عمر اور حیاتیاتی عمر کے درمیان تعلق سمجھنے میں مدد کے ساتھ یہ جاننے میں مدد دیتے ہیں کہ کس طرح صحت مند طرزِ زندگی ہمیں طویل زندگی کے لیے مدد دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی لمبی زندگی چاہتا ہے، اور اس سے زیادہ اہم بات ہے کہ ہم صحت مند لمبی زندگی چاہتے ہیں اس لیے ہم اچھے معیار کی زندگی حاصل کرتے ہوئے اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔