اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کا ذیا بیطس کے مریضوں کو بلیو بیریز استعمال کرنے کا مشورہ،لیکن کیوں؟وجہ جانئے

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو دوسرے پھلوں کی نسبت بلیو بیریززیادہ استعمال کرنے کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ  بلیو بیری دیگر پھلوں کی نسبت خون میں شوگر کے خطرناک اضافہ کرنے کا سب سے کم خطرہ رکھتی ہے،اس بیماری میں انسانی جسم مناسب مقدار میں انسولین نہیں بنا پاتا۔ جس کے نتیجے میں خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھتی ہے اور پھر اس کے سبب بلڈ شوگر کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جو صحت کی متعدد پیچیدگیوں کی وجہ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائبر سے بھرپور بلیو بیری خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روک سکتی ہے، فائبر پھلوں میں موجود شوگر کے خون میں اخراج کے عمل کو سست کرتا ہے۔ایک کپ بلیو بیریزمیں تقریباً 3.6 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ کیلوں کی اتنی مقدار 3.1 فائبر رکھتی ہے۔سیب میں فائبر کی مقدار معمولی سی زیادہ ہوتی ہے لیکن بلیو بیری میں شوگر کی مقدارسیب کی نسبت  4 گرام کم ہوتی ہے۔

ماہرین  نے بتایا کہ حراروں کی کم مقدار ہونے کی وجہ سے بلیو بیریز کا زیادہ مقدار میں کھایا جانا دیگر پھلوں کے برعکس وزن میں اضافے کا امکان انتہائی کم رکھتا ہے۔بلیو بیریز صحت کے لیے مفید متعدد اجزاسے بھرپور ہوتی ہیں، ان اجزاء میں فائبر، وٹامن سی شامل ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے