اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فلور ملرز نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کر دیا

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر فلور ملرز کا بھی وار جاری ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کر دیا۔

فلور ملرز نے بھی مہنگائی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے۔ عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے۔ سرکاری نرخ کا تعین نہ ہونے سے ذخیرہ اندوز اور منافع خور کھل کر کھیلنے لگے۔ چند ہفتے کے استحکام کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا۔ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ آٹے کا تھیلا 2 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا۔ 10کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار 450 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کھلا سفید فائن آٹا 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہو گیا۔ کھلا سرخ آٹا 145 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔

فلور ملز مالکان نے نئی قیمت پر سٹاک فراہم کرنا شروع کر دیا۔ عوام کہتے ہیں کم از کم آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت پر تو قابو پایا جائے۔  

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ بڑھنے کو آٹا مہنگا کرنے کا جواز بنایا جا رہا ہے۔ چند روز میں گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 5 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے