07 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ بے قابو، 756 ارب 89 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے تحت وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، لیٹر آف کریڈٹ کو بچانے کے لیے فوری طور پر 80 ارب روپے درکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے سوئی ناردرن، جینکوز، حبکو، کیپکو اور پی آئی اے سے پیسے وصول کرنے ہیں، پی ایس او نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 173 ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں جبکہ سوئی ناردرن نے پی ایس او کے 485 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
اسی طرح جینکوز نے پی ایس او کے 150 ارب روپے ادا کرنے ہیں، حکومت پاکستان پی ایس او کی 95 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ پی آئی اے کے ذمہ 26 ارب 91 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔