اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

افغان مہاجرین کو مہربانی کی ضرورت، انکی مدد کریں: ماہرہ خان

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان بھائیوں، بہنوں کی مدد اور حمایت جاری رکھیں کیونکہ وطن واپسی کے وقت انہیں مہربانی کی ضرورت ہے۔

سال 2019 سے یو این ایچ سی آر میں خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ماہرہ نے انسٹا گرام ہینڈل پر پورے پاکستان کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ "یہ لوگ اب بھی ہماری مہربانی اور ہمدردی کے محتاج ہیں، انہیں واپس جانے کی صورت میں خطرات کا سامنا ہے"۔

اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے یو این ایچ سی آر کے لوگو کی برانڈنگ والی جیکٹ پہن رکھی ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق کئی دہائیوں سے ہم نے ضرورت مند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، میں اپنی قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کی حمایت جاری رکھیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

اپنے ملک واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ "کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا"۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی چار دہائیوں پر محیط مہمان نوازی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے