اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف کی پسلی میں کھنچاؤ، کولکتہ کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا

07 Nov 2023
07 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی پسلی میں کھنچاؤ کے بعد ان کا کولکتہ کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا۔

بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی حارث رؤف پسلی میں کھنچاؤ کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر آ گئے تھے، انہیں باؤلنگ کے دوران پسلی میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہو رہا تھا، قومی ٹیم کے کولکتہ پہنچنے کے بعد حارث رؤف کا مقامی ہسپتال میں آیم آر آئی کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ زیادہ خطرناک نوعیت کی نہیں آئی ہے اور یہ معمول کا ٹیسٹ تھا، انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ حارث رؤف جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری اور اہم میچ کھیلنا ہے، اس میچ میں فتح فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کا ورلڈکپ مشن جاری رہے گا یا نہیں۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے