اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارتی شہر دہلی میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 279 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلادیش نے 280 رنز کا ہدف 41.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نجم الحسن شانتو 90 جبکہ کپتان شکیب الحسن 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں سری لنکن اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، 5 کے مجموعی سکور پر کشال پریرا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کپتان کشال مینڈس 19 رنز جبکہ اوپنر پاتھم نسانکا اور سدیرا سمارا وکراما 41، 41 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے۔

سری لنکا کی پانچویں وکٹ 135 کے مجموعی سکور پر گری جب اینجلو میتھیوز کو امپائر  نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، یہاں دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے، مہیش تھیکسانا 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ چریت اسلانکا 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 جبکہ مہدی حسن میراز  نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے