اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات کیس : شیخ رشید کی تھانہ وارث میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید احمد کی 9 مئی واقعات پر تھانہ وارث میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے، وکیل شیخ رشید نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ میں 5 اکتوبر کو شیخ رشید کا نام شامل کیا گیا، شیخ رشید کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

دوران سماعت سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں ، محض سیاسی انتقام اور بدنیتی سے نام شامل کیا گیا ہے۔

سپیشل جج اعجاز آصف نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید احمد کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہیے ، عدالت نے استغاثہ کو نوٹس دے کر شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار کے مچلکے کے عوض منظور کر لی۔

عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی 8 نومبر تک عبوری ضمانت بھی منظور کر لی، راشد شفیق کی طرف سے بھی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے