(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو بابراعظم کپتان نہیں بلکہ وزیراعظم بنیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے سپورٹس شو میں سابق آل راؤنڈرعبد الرزاق نے بابراعظم کی ورلڈ کپ جیتنے اور بولر محمد وسیم سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عبدالرزاق نے قومی ٹیم میں اچھے آل راؤنڈرز سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان کے پاس محمد وسیم جونیئر جیسا اچھا آل راؤنڈر آیا لیکن ہم نے اسے بنانے کے بجائے قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔
عبدالرزاق نے کہا کہ محمد وسیم بہت اچھی بیٹنگ بھی کر لیتا ہے لیکن انہیں موقع ہی نہیں ملا، کھلاڑی کو جو اعتماد کپتان اور مینجمنٹ کی طرف سے دینا ہوتا ہے وہ ہم مس کر رہے ہیں، جب کھلاڑی کو اعتماد ملتا ہے تو پھر وہ اچھا کھلاڑی بنتا ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستان میں جلد اچھے آل راؤنڈر بھی سامنے آئیں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو بابراعظم کپتان نہیں وزیراعظم بنیں گے۔