اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم کا دورہ، کرکٹ آسٹریلیا نیا کیا کرنے جا رہا ہے؟

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کو ناصرف دلچسپ نام دیا جا رہا ہے بلکہ کچھ نیا بھی کیا جا رہا ہے۔

دنیا کی بڑی 10 کرکٹ ٹیمیں اس وقت بھارت میں ایک روزہ عالمی کپ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جس کے بعد ٹیموں کے باہمی میچز اورسیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان میگا ایونٹ کے ایک ماہ بعد آئندہ ماہ دسمبر میں کینگروز کے دیس کا رخ کرے گا جہاں دسمبراورجنوری میں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گا۔

ٹیسٹ سیریز کا آغاز پرتھ میں ٹیسٹ میچ سے ہوگا جس کو کرکٹ آسٹریلیا نے ’’دی ویسٹ ٹیسٹ‘‘ کا نام دیا ہے اور اس میچ کے شائقین کے لیے پرتھ سٹیڈیم میں خصوصی پہاڑی ’’دی ویسٹ ہل‘‘ بھی بنائی جا رہی ہے جو تاریخی واکا سٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ پیش کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل منیجر برائے ایونٹس اینڈ آپریشنز جوئل موریسن نے کہا کہ “دا ویسٹ ٹیسٹ” ویسٹرین آسٹریلیا کے لیے فخر کا مقام ہوگا۔ “دا ویسٹ ٹیسٹ” اور“دا ویسٹ ہل” آسٹریلین سمر آف کرکٹ کو نئی جدت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ ٹیسٹ ہل میں ایک فیملی ایریا شامل ہوگا جس میں بچوں کے لیے کھیل ہوں گے اور شائقین کے لیے آرام کرنے اور گرمیوں کے پہلے ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے کافی سایہ دار بیٹھنے کی جگہیں ہوں گی۔

جی ایم کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ یہ پہاڑی سٹینڈ تین درجوں پر مشتمل ہوگا جس میں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ شائقین کے لیے سٹیڈیم میں ایک نیا دلچسپ تجربہ ہوگا۔

جوئل موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا مینز کرکٹ ٹیم کے گزشتہ سال دورہ پاکستان نے حریفوں کے درمیان تاریخی رقابت کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ہوگا جب کہ تیسرا ٹیسٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے