اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول ، ڈیزل کی قیمت کم ہونے پر بھی اشیائے ضروریہ سستی نہ ہوسکیں

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔

مہنگائی کی شدید لہر کے اثرات اتوار بازار تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ اتوار بازار میں ادرک 600، پیاز 120، آلو 120 اور ٹماٹر 200روپے، بھنڈی 130 اور گوبھی 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

لہسن 400 روپے، کریلا 130روپے کلو اور سبز مرچ 100 روپے کلو فروخت ہوا۔

اتوار بازار خریداری کے لیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی مگر اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی نہیں آسکی۔

اتوار بازار میں پھلوں کے ریٹ بھی کم نہیں تھے۔ سیب 250 روپے کلو ملا تو انار 250 روپے اور انگور 200 سے 350 روپے کلو میں دستیاب تھا۔ اگر فروٹ کا معیار ٹھیک نہیں تھا تو اس کی قیمت میں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں  20 سے 30 روپے فی کلو کم ریٹ تھا۔

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مہنگائی اور گراں فروشی سے شہریوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔

آلو دوم 95 روپے کے بجائے 125 روپے کلو میں بکنے لگا، پیاز دوم قیمت 105 کے بجائے 130 روپے کلو، ٹماٹر 155 کے بجائے 200روپے کلو، لہسن دیسی 330 کے بجائے 500 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

ادرک چائنا 605 روپے کے بجائے 800 روپے کلو، شملہ مرچ 105 کے بجائے 150روپے کلو، مٹر 310 کے بجائے 450 سے 500 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ میتھی 120 کے بجائے 170 روپے جبکہ دیسی گاجر 50 روپے کے بجائے 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، شہر میں گراں فروشی کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے