اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاک تُرک سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کب نشر ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز 'صلاح الدین ایوبی' کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔

صلاح الدین ایوبی کی پروڈیوسر ٹیم میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور ترکیہ کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیریز رواں ماہ سے ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

عدنان صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ’ ٹی وی سیریز صلاح الدین ایوبی 13 نومبر سے ہر پیر رات 9 بجے ٹی آر ٹی پرنشر کی جائے گی’۔

تاہم تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس سیریز کو پاکستانی ٹی وی چینلز میں بھی دکھایا جائے گا یا نہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈرامے کو ترک زبان میں نشر کرنے کے بعد اسے پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیا جائے گا جبکہ اسے انگریزی اور عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے مختلف سٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں کے بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے